تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

ندا یاسر کی بیٹی کا بغیر اجازت ویڈیو بنانے والوں پر اظہارِ برہمی

ندا یاسر کی بیٹی کا بغیر اجازت ویڈیو بنانے والوں پر اظہارِ برہمی

کراچی ( شو بز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ و میزبان ندا یاسر کی بیٹی صلہ یاسر نے والدہ اور اہلِ خانہ کی اجازت کے بغیر ویڈیوز بنانے اور انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والوں پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔صلہ یاسر نے انسٹاگرام اسٹوری میں ایک حالیہ تقریب کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً ہر برانڈ نے ان کی والدہ کی ویڈیو بنانے سے پہلے اجازت نہیں لی۔انہوں نے کہا کہ کسی شخص کا عوامی شخصیت ہونا اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ اسے بغیر رضامندی ریکارڈ کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی جائے۔ ان کے مطابق برانڈز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے لیے مواد بناتے ہیں، تاہم ویڈیو ریکارڈ کرنے سے پہلے اجازت لینا معمول ہونا چاہیے۔صلہ یاسر نے ایسے افراد کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جو ان کے اہلِ خانہ کو کھانا کھاتے ہوئے ریکارڈ کرتے ہیں اور بعد میں نامناسب کیپشن کے ساتھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیتے ہیں۔