تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

ندا یاسر کی بیٹی صلہ یاسر نے ڈیجیٹل کانٹینٹ کا آغاز کردیا

ندا یاسر کی بیٹی صلہ یاسر نے ڈیجیٹل کانٹینٹ کا آغاز کردیا

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر اور اداکار و ہدایتکار یاسر نواز کی 21 سالہ بیٹی صلہ یاسر نے ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئٹر کے طور پر اپنے سفر کا آغاز کردیا۔صلہ یاسر نے انسٹاگرام پر اپنی پہلی ’’گیٹ ریڈی ود می‘‘ ویڈیو جاری کی، جس میں انہوں نے مداحوں کو اپنی شخصیت اور پسند ناپسند سے متعلق دلچسپ معلومات دیں۔انہوں نے بتایا کہ رواں برس جولائی میں برطانیہ سے فیشن ڈیزائننگ میں گریجویشن مکمل کرنے کے بعد پاکستان واپس آئی ہیں اور اب فارغ وقت میں فیشن، میک اپ اور اسٹائلنگ سے متعلق مواد تیار کرنا چاہتی ہیں۔صلہ کے مطابق انہیں دوستوں کے ساتھ وقت گزارنے، سونے، سفر اور خریداری کا شوق ہے، جبکہ موسیقی میں ان کی پسند بھی متنوع ہے اور وہ کاوش سے لے کر ہارڈ راک تک موسیقی سنتی ہیں۔انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اپنے شہر میں وہ زیادہ تیار نہیں ہوتیں، تاہم سفر کے دوران ان کا انداز ایسا ہوتا ہے جو ریڈ کارپٹ پر موجود مشہور شخصیات کو بھی ٹکر دے سکتا ہے۔صلہ یاسر نے فیشن، میک اپ اور اسٹائلنگ میں دلچسپی رکھنے والوں کو اپنا اکاؤنٹ فالو کرنے کی دعوت دیتے ہوئے واضح کیا کہ آئندہ ان کا مواد بھی انہی موضوعات پر مرکوز ہوگا۔ادھر ندا یاسر نے بھی بیٹی کے نئے سفر کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی پوسٹ پر ’’لو یو‘‘ لکھ کر محبت کا اظہار کیا۔ صلہ کی پہلی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی مثبت ردعمل مل رہا ہے۔