تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

نمرہ خان کی ازدواجی زندگی کی افواہیں، ساتھی اداکارائیں حمایت میں سامنے آگئیں

نمرہ خان کی ازدواجی زندگی کی افواہیں، ساتھی اداکارائیں حمایت میں سامنے آگئیں

لاہور ( شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ نمرہ خان کی ازدواجی زندگی سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں کے بعد ساتھی فنکاراؤں نے ان کی حمایت شروع کردی۔اداکارہ منشا پاشا نے نمرہ خان کے شوہر زین حامد کی مبہم سماجی رابطوں کی پوسٹ پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ زین جیسے معمولی مردوں کا اس طرح کا رویہ ہمیشہ ایک پیچیدہ مسئلہ بنا رہے گا۔منشا پاشا کے بیان کے بعد یہ معاملہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بھی زیر بحث آگیا۔ اس سے قبل مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر نے بھی نمرہ خان کی حمایت میں پیغام جاری کیا تھا۔اداکارہ مومل خالد نے بھی نمرہ خان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ وہ جس صورتحال سے گزر رہی ہیں، اس پر انہیں دکھ ہے۔ انہوں نے نمرہ کو ذمہ دار ٹھہرانے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور لوگوں سے اپیل کی کہ فیصلہ سنانے کے بجائے ہمدردی کا مظاہرہ کریں۔