تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

جائیداد زندگی میں بچوں کے نام نہ کریں:نشو کا بزرگوں کو مشورہ

جائیداد زندگی میں بچوں کے نام نہ کریں:نشو کا بزرگوں کو مشورہ

لاہور( شوبز ڈیسک) ماضی کی معروف پاکستانی فلم اسٹار نشو نے بزرگ افراد کو جائیداد اور مالی معاملات سے متعلق اہم مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بڑھاپے میں اپنی صحت اور دولت کا خصوصی خیال رکھنا چاہیے۔نشو بیگم اپنے دور کی مقبول اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں، جنہوں نے رنگیلا، بازی، انسان اور گدھا اور سوسائٹی گرل سمیت متعدد کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ وہ حالیہ برسوں میں سوشل میڈیا پر بھی فعال ہیں اور یوٹیوب و ٹک ٹاک کے ذریعے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں۔ وہ معروف اداکارہ صاحبہ افضل کی والدہ بھی ہیں۔حال ہی میں نشو نے میزبان یازی کے پوڈکاسٹ دی یازیسٹک شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے تجربات کی بنیاد پر بزرگ والدین کو اہم مشورے دیے۔نشو کا کہنا تھا کہ عمر کے آخری حصے میں انسان کو اپنی صحت اور مالی معاملات پر مکمل اختیار برقرار رکھنا چاہیے، کیونکہ بعض اوقات قریبی رشتے داروں کے رویے بھی تبدیل ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بزرگ افراد کو اپنی جائیداد زندگی میں ہی بچوں کے نام منتقل نہیں کرنی چاہیے۔ ان کے مطابق جو کچھ والدین کے پاس ہوتا ہے وہ ان کے انتقال کے بعد بچوں کو وراثت میں مل جاتا ہے، لیکن اگر زندگی میں ہی سب کچھ دے دیا جائے تو بعض حالات میں والدین کی اہمیت کم ہو سکتی ہے۔نشو نے بزرگ افراد کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی ضروریات، عزتِ نفس اور مستقبل کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے مالی فیصلے کریں۔