تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

سندھ طاس معاہدے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، حکومت کا دوٹوک مؤقف

سندھ طاس معاہدے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، حکومت کا دوٹوک مؤقف

اسلام آباد( پاکستان خبر)حکومتِ پاکستان کے زیر اہتمام سندھ طاس معاہدے پر ایک بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ سندھ طاس معاہدہ صرف ایک قانونی دستاویز نہیں بلکہ پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی زندگیوں اور معیشت سے جڑا ہوا معاملہ ہے، جس کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔اسلام آباد میں ’’سندھ طاس معاہدہ: امن اور علاقائی استحکام کا ایک اہم ذریعہ‘‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک، انڈس واٹر ٹریٹی کے کمشنر سید مہر علی شاہ، سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر، عالمی قوانین کے ماہر احمر بلال صوفی سمیت مختلف ممالک کے مندوبین اور آبی ماہرین نے شرکت کی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان کے عوام کا دریائے سندھ کے پانی پر مکمل حق ہے اور اگر پانی کی فراہمی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو اس کا مؤثر جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے پانی محض ایک قدرتی وسیلہ نہیں بلکہ قومی بقا کا معاملہ ہے، جبکہ دریائے سندھ ملک کی زراعت اور معیشت کی بنیاد کی حیثیت رکھتا ہے۔وفاقی وزیر کے مطابق وادی سندھ کی تہذیب پاکستان کی تاریخی شناخت ہے اور دریائے سندھ صدیوں سے اس خطے کی زندگی اور ترقی کا ذریعہ رہا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دریائے سندھ کے پانی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔