تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

انٹرویوز لینے کے لیے اب کسی کو بھی میرے پاس آنے کی ضرورت نہیں:راشد محمود

انٹرویوز لینے کے لیے اب کسی کو بھی میرے پاس آنے کی ضرورت نہیں:راشد محمود

 لاہور( شوبز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار راشد محمود نے حالیہ دنوں میں یوٹیوبرز کے رویے پر گہرا دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انہیں کسی کی ضرورت نہیں اور انٹرویوز لینے کے لیے ان کے پاس آنے کی ضرورت نہیں۔راشد محمود پاکستان کے معروف فلم اور ٹی وی اداکار ہیں، جنہوں نے شاہین، نظام، کاجل گھر، اندھیرا اجالا، مرزا غالب، ریاست، محبت روٹھ جائے تو اور دیگر کلاسک ڈراموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے۔ وہ زیادہ تر منفی کرداروں میں جانے جاتے ہیں اور حکومت پاکستان کی جانب سے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا جا چکا ہے۔چند روز قبل، اداکار نے اپنی بیماری کے بارے میں مداحوں کو بتایا کہ وہ 21 دن سے بستر پر تھے اور اس دوران جناح اسپتال اور مختلف ڈاکٹروں کے زیرِ علاج رہے۔ حال ہی میں انہوں نے ایک ویڈیو میں یوٹیوبرز کی جانب سے غلط طریقے سے پیش کرنے کے حوالے سے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔راشد محمود نے کہا کہ یوٹیوبرز انہیں اپنے چینلز کے ویوز اور مقبولیت کے لیے استعمال کر رہے ہیں اور انہیں ایسے پیش کر رہے ہیں جیسے وہ مالی مدد کے محتاج ہوں، حالانکہ انہوں نے کبھی کسی سے ایک پیسہ بھی نہیں مانگا۔ اداکار نے زور دے کر کہا کہ انٹرویوز کے دوران لگائی جانے والی ہیڈ لائنز اکثر ٹوئسٹ کی ہوئی ہوتی ہیں، جس سے ان کی عزت متاثر ہوتی ہے۔انہوں نے مداحوں کو بھی یقین دلایا کہ وہ پہلے ہی صحتیاب ہو رہے ہیں اور اللہ کے فضل سے بہتر ہوں گے۔ اداکار نے واضح کیا کہ وہ ٹھیک ہیں اور یوٹیوبرز براہ کرم ان کے پاس نہ آئیں۔