لاہور( شوبز ڈیسک)معروف اداکارہ و گلوکارہ سلمیٰ آغا نے پاکستان کے بجائے بھارت میں رہائش اختیار کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی پاکستانی شہریت حاصل نہیں کی۔ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمیٰ آغا نے بتایا کہ ان کا خاندان برطانیہ منتقل ہوگیا تھا اور تمام افراد کے پاس برطانوی پاسپورٹ ہیں، جبکہ ان کی والدہ اور نانی کا تعلق بھارتی شہر امرتسر سے تھا۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے پاکستان میں صرف کام کیا اور وہاں گزارا ہوا وقت ان کی زندگی کا یادگار حصہ ہے۔