تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

نورا فتحی کا فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے نیا گانا ’سیئر سیئر‘ ریلیز

نورا فتحی کا فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے نیا گانا ’سیئر سیئر‘ ریلیز

 ٹورنٹو ( شوبز ڈیسک)مراکشی نژاد بالی ووڈ اداکارہ، ڈانسر اور گلوکارہ نورا فتحی نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے آفیشل میوزک پروجیکٹ کے تحت اپنا نیا گانا ’سیئر سیئر‘ ریلیز کر دیا ہے۔یہ گانا ورلڈ کپ کے آفیشل البم کا حصہ ہے، جس میں دنیا بھر کے مختلف ممالک کے فنکاروں کو ایک ساتھ شامل کیا گیا ہے تاکہ عالمی ثقافتی رنگوں کو موسیقی کے ذریعے پیش کیا جا سکے۔گانے کو میوزک پروڈیوسر سنجوئے اور فرانسیسی گلوکار ویجیڈریم کے ساتھ مل کر تیار کیا گیا ہے۔اس سے قبل بھی اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ نورا فتحی فیفا ورلڈ کپ 2026 کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گی، جو 12 جون 2026 کو کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں منعقد ہوگی۔واضح رہے کہ نورا فتحی اس سے قبل قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں بھی اپنی پرفارمنس پیش کر چکی ہیں۔اپنے نئے گانے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ ان کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ اس میں مختلف ثقافتوں کا امتزاج شامل ہے، جو ان کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کی عکاسی کرتا ہے۔