نیو یارک( شوبز ڈیسک)امریکی ریئلٹی اسٹار کم کارڈیشین اور معروف ریپر کانیے ویسٹ اپنی 13 سالہ بیٹی نارتھ ویسٹ کے موسیقی کے سفر کے اہم مرحلے پر ایک بار پھر ایک ہی مقام پر موجود دکھائی دیے۔سابق جوڑے نے 5 ستمبر کو شکاگو کے تاریخی وِک تھیٹر میں نارتھ ویسٹ کے پہلے ہیڈلائن کنسرٹ میں شرکت کی اور بیٹی کی حوصلہ افزائی کی۔کم اور کانیے ایک ہی کنسرٹ میں شریک تھے، تاہم سامنے آنے والی ویڈیوز سے معلوم ہوتا ہے کہ دونوں تھیٹر کے مختلف حصوں میں بیٹھے اور الگ الگ نارتھ کی پرفارمنس سے محظوظ ہوتے رہے۔شکاگو میں ہیڈلائن فنکار کے طور پر اسٹیج پر آکر 13 سالہ نارتھ ویسٹ نے اپنی موسیقی پیش کی اور اپنے فنی سفر میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرلیا۔