تازہ ترین
اسرائیلی توسیع پسندی خطے کے بحرانوں کی بنیادی وجہ ہے، دفتر خارجہ پاکستان اور سوڈان میں سکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پیٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو دوبارہ سڑکوں پر نکلیں گے، حافظ نعیم مولانا فضل الرحمٰن کو حصہ نہ ملا، اسی لیے ناراض ہیں، فیصل کریم کنڈی امریکا ایران سمجھوتے میں اہم پیش رفت، قطر کا بڑا دعویٰ امریکا ایران کشیدگی کا سفارتی حل چاہتا ہے، قطری وزیراعظم جے ڈی وینس کا ایران جنگ ختم کرنے پر زور، ٹرمپ سے اختلافات نمایاں امریکی مسلم سینیٹر کی ایران جنگ پر کڑی تنقید، فیصلہ غلط قرار بجلی صارفین پر نیا بوجھ، فی یونٹ 2 روپے 37 پیسے اضافہ ایل پی جی کی شفاف نیلامی کا فیصلہ، میڈیا کے سامنے فروخت ہوگی ڈیجیٹل اصلاحات کے ثمرات، اکتوبر میں 5 ہزار نئی کمپنیاں رجسٹرڈ پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھ کر 14.6 ارب ڈالر تک پہنچ گیا چیٹ جی پی ٹی میں تصاویر کو متحرک بنانے کی نئی سہولت متعارف کرانے کا اعلان سوئس سائنس دانوں کی انسولین کے بغیر شوگر قابو کرنے والی ڈیوائس تیار واٹس ایپ پر اب چیٹ کھولے بغیر پیغامات پڑھنا ممکن ہوگا، بلیو ٹِک بھی نہیں آئے گا گوگل میپس نئے شہر میں اترتے ہی صارفین کی رہنمائی کرے گا
پاکستان خبر

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی تعداد 6 لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کرگئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی تعداد 6 لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کرگئی

کراچی ( کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جہاں مجموعی تعداد بڑھ کر 6 لاکھ 81 ہزار 965 ہوگئی ہے۔ نئے سرمایہ کاروں میں نوجوان نسل کی اکثریت نمایاں ہے۔وفاقی مشیر برائے اقتصادی و مالیاتی اصلاحات خرم شہزاد کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی تعداد میں سالانہ بنیادوں پر 56 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ مالیاتی شعبے میں نئے افراد کی شمولیت کا رجحان بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اکتوبر 2026 میں ریکارڈ 25 ہزار 747 نئے سرمایہ کاروں نے اسٹاک مارکیٹ میں قدم رکھا، جو گزشتہ سال اسی مہینے کے مقابلے میں 66 فیصد زیادہ ہیں۔خرم شہزاد کے مطابق 2026 کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 2 لاکھ 18 ہزار 894 نئے سرمایہ کار شامل ہوئے، جو گزشتہ 4 سال میں ہونے والے مجموعی اضافے سے بھی زیادہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نئے سرمایہ کاروں میں 85 فیصد کا تعلق جنریشن زی اور ملینیلز سے ہے، جو نوجوانوں کی جانب سے سرمایہ کاری اور اسٹاک مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کا مظہر ہے۔وفاقی مشیر نے مزید کہا کہ سرمایہ کاروں کی تعداد میں اضافہ حکومتی معاشی پالیسیوں اور مالیاتی اصلاحات کے مثبت اثرات کی عکاسی کرتا ہے۔