تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

امریکہ ایران کشیدگی کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں

امریکہ ایران کشیدگی کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں

نیویارک ( کامرس ڈیسک) امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی اور ایک دوسرے پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جبکہ آبنائے ہرمز کے راستے توانائی کی ترسیل کی رفتار دوبارہ سست ہو گئی ہے۔برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودے 58 سینٹ (0.8 فیصد) اضافے کے ساتھ 72.57 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 88 سینٹ (1.3 فیصد) اضافے کے بعد 70.11 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔آئی این جی کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تیل کی مارکیٹ کو اب بھی متعدد خطرات کا سامنا ہے۔ اس کے باوجود مارکیٹ کے شرکا اس بات پر توجہ دے رہے ہیں کہ اگر ترسیل میں بحالی کا سلسلہ جاری رہا تو عالمی توازن پر اس کے کیا اثرات مرتب ہوں گے۔تجزیہ کاروں کے مطابق موجودہ صورتحال میں مارکیٹ کا اطمینان حیران کن ہے، اور اگر رسد کی بحالی سست رہی تو قیمتوں میں نمایاں اضافے کا واضح خطرہ موجود ہے۔آبنائے ہرمز کے ذریعے خام تیل کی ترسیل میں تبدیلی کے بعد گزشتہ ہفتے برینٹ خام تیل کی قیمت میں 10.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جو مسلسل تیسرا ہفتہ تھا جب قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی۔