تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

آبنائے ہرمز سے سپلائی متاثر ہونے کے خدشات، خام تیل 78 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا

آبنائے ہرمز سے سپلائی متاثر ہونے کے خدشات، خام تیل 78 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، جبکہ برینٹ خام تیل کی قیمت 2.67 ڈالر یعنی 3.51 فیصد اضافے کے بعد 78.68 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ یہ خدشہ ہے کہ جاری کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل متاثر ہو سکتی ہے۔امریکی ادارہ توانائی اطلاعات کے مطابق تنازع سے قبل دنیا بھر میں سپلائی ہونے والے خام تیل کا تقریباً 20 فیصد حصہ آبنائے ہرمز کے راستے منتقل کیا جاتا تھا، اسی وجہ سے عالمی منڈی اس اہم بحری گزرگاہ کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔واضح رہے کہ امریکی فوج نے ایران کے خلاف مزید کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی افواج نے ایران کے خلاف نئے حملے شروع کیے ہیں۔سینٹکام کے مطابق ان کارروائیوں کا مقصد آبنائے ہرمز سے گزرنے والے شہری اور تجارتی بحری جہازوں پر حملوں کی ایران کی صلاحیت کو کمزور کرنا ہے۔