تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

ڈاکٹر نبیہا علی خان اور حارث کھوکھر کی شادی شدہ زندگی میں اختلافات سوشل میڈیا پروائرل

ڈاکٹر نبیہا علی خان اور حارث کھوکھر کی شادی شدہ زندگی میں اختلافات سوشل میڈیا پروائرل

لاہور( شوبز ڈیسک)سوشل میڈیا پر ڈاکٹر نبیہا علی علی خان کی شادی شدہ زندگی سے متعلق پرانا ویڈیو کلپ وائرل ہو گیا ہے، جس میں ان کے شوہر حارث کھوکھر نے نبیہا کی مشکوک فطرت کے بارے میں بات کی۔ڈاکٹر نبیہا نے حال ہی میں اپنے دیرینہ دوست حارث کھوکھر سے شادی کی تھی، اور نکاح و ولیمہ سمیت ہر تقریب کو میڈیا نے بھرپور کوریج دی۔ ابتدائی طور پر دونوں کی زندگی خوشگوار نظر آئی اور وہ مختلف شوز میں بھی ساتھ دکھائی دیے، تاہم بعد ازاں دونوں کے تعلقات خراب ہو گئے اور وہ علیحدہ رہنے لگے۔ڈاکٹر نبیہا نے میزبان فضا علی کے رمضان پروگرام میں شادی کے بعد پیدا ہونے والے اختلافات پر کھل کر بات کی۔ پروگرام کے دوران میزبان کئی مواقع پر جذباتی اور آبدیدہ ہو گئی، جسے سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔نبیہا علی نے الزام عائد کیا کہ حارث اور ان کے اہلِ خانہ نے انہیں ذہنی اذیت دی اور گھر سے نکال دیا، جبکہ حارث نے اس الزام کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نبیہا نے خود اپنی مرضی سے گھر چھوڑا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نبیہا علی کی شک کرنے والی فطرت ہی اصل وجہ ہے، جس کی بنا پر وہ تعلقات پر شبہ کرتی تھیں۔وائرل ہونے والے پرانے کلپ میں حارث کھوکھر نے کہا کہ نبیہا علی خان میں ایک کمی ہے، اور وہ حد سے زیادہ شک کرنے والی طبیعت کی مالک ہیں، جس کے باعث وہ ان پر باہر تعلقات رکھنے کا شبہ کرتی ہیں۔ یہ کلپ ولیمہ کے دو ماہ بعد ریکارڈ کیا گیا تھا اور اب سوشل میڈیا پر زبردست ردعمل حاصل کر رہا ہے۔