کیلیفورنیا ( ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے میدان کی معروف کمپنی اوپن اے آئی اپنے مقبول چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی میں بڑی اور بنیادی تبدیلیاں کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کا مقصد چیٹ جی پی ٹی کو ایک مکمل سپر ایپ میں تبدیل کرنا ہے، جس میں جدید کوڈنگ ٹولز اور خودکار ذہین ایجنٹس شامل ہوں گے تاکہ صارفین کو زیادہ وسیع اور پیشرفتہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ تبدیلیاں اوپن اے آئی کی وسیع تنظیمی حکمت عملی کا حصہ ہیں، جس کا ایک مقصد ممکنہ حصص کی مارکیٹ میں پیشکش سے قبل کمپنی کی آمدنی میں اضافہ کرنا بھی ہے۔کمپنی مبینہ طور پر اپنے وسائل کا زیادہ رخ ایسے بڑے کارپوریٹ اداروں کی طرف کر رہی ہے جو مصنوعی ذہانت کی خدمات استعمال کرتے ہیں، تاکہ وہ اس شعبے میں اپنی حریف کمپنیوں کے مقابلے میں اپنی پوزیشن مزید مضبوط بنا سکے۔ذرائع کے مطابق یہ پیش رفت مصنوعی ذہانت کی صنعت میں ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہو سکتی ہے، جہاں چیٹ بوٹس صرف گفتگو تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ مکمل ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی صورت اختیار کر لیں گے۔
اوپن اے آئی کا بڑا منصوبہ، چیٹ جی پی ٹی کو سپر ایپ بنانے کی تیاری
واپس خبروں پر
Category:
ٹیکنالوجی