راولپنڈی( سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ برینڈن میکلم نے کہا ہے کہ پاکستان ایک مضبوط ٹیم ہے اور اس کے خلاف ہوم کنڈیشنز میں کھیلنا آسان نہیں ہوگا، اس لیے انگلش ٹیم کو جارحانہ حکمت عملی اپنانے کے ساتھ بدلتے حالات کے مطابق خود کو ڈھالنا ہوگا۔راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے برینڈن میکلم نے کہا کہ پاکستان آکر انہیں بہت خوشی ہوئی ہے۔ وہ گزشتہ چند برسوں کے دوران متعدد مرتبہ پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں اور یہاں ہمیشہ بہترین کرکٹ کھیلنے کا موقع ملا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگ انتہائی مہمان نواز ہیں اور یہاں کا ماحول بھی شاندار ہے۔انگلش ہیڈ کوچ نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا دونوں مضبوط ٹیمیں ہیں، تاہم پاکستان کو اپنے ہوم گراؤنڈ اور مقامی کنڈیشنز کا فائدہ حاصل ہوگا۔ ایسی صورتِ حال میں انگلینڈ کو میچ کے دوران بدلتے حالات کے مطابق اپنی حکمت عملی میں تبدیلی کرنا ہوگی۔برینڈن میکلم نے مزید کہا کہ سہ ملکی سیریز میں کامیابی کے لیے حالات کو سمجھنا اور ان کے مطابق کھیلنا ضروری ہے۔ سری لنکا کے خلاف اس کی کنڈیشنز میں مقابلہ کرنا بھی آسان نہیں ہوگا، اس لیے انگلینڈ کو ہر میچ میں بھرپور تیاری اور مناسب حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا۔
پاکستان مضبوط ٹیم، ہوم کنڈیشنز میں مقابلہ آسان نہیں ہوگا: برینڈن میکلم
واپس خبروں پر
Category:
کھیل