تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

پاکستان اور چینی کمپنی کے درمیان ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر اور اے آئی تعاون کا معاہدہ

پاکستان اور چینی کمپنی کے درمیان ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر اور اے آئی تعاون کا معاہدہ

اسلام آباد ( ویب ڈیسک) نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن اور چین کی کمپنی سن شائن انرجی ٹیکنالوجی کے درمیان باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔معاہدے کا بنیادی مقصد پاکستان میں جدید ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کی ترقی، مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں میں اضافہ اور بگ ڈیٹا اینالیٹکس کے شعبے کو فروغ دینا ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ حکومت ملک میں ڈیجیٹل رابطہ کاری کو جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے اور ہر شعبے میں مصنوعی ذہانت کا کردار تیزی سے بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا ہدف ڈیجیٹل گورننس اور ڈیجیٹل معیشت کو مضبوط بنانا ہے، جبکہ ڈیٹا پر مبنی ترقی کو پائیدار ترقی کی بنیاد قرار دیا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر کے مطابق اس منصوبے کے تحت پاکستان میں ایسے ڈیجیٹل پبلک انفرااسٹرکچر کی تیاری کی جائے گی جو مصنوعی ذہانت اور بگ ڈیٹا اینالیٹکس کی جدید صلاحیتوں سے لیس ہوگا۔حکام کے مطابق یہ معاہدہ ملک میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون اور جدت کے نئے مواقع پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔