راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک) پاکستان نے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نے 183 رنز کا ہدف انیسویں اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ہدف کے تعاقب میں کپتان صاحبزادہ فرحان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 89 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 10 چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔ معاذ صداقت نے 50 رنز کی نصف سنچری اسکور کی، جبکہ فخر زمان 21 رنز بنا کر نمایاں رہے۔سری لنکا کی جانب سے ایشان ملنگا اور مہیش تھیکشانا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ لاہیرو ادرا نے 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 91 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، جبکہ کمندو مینڈس نے 23 اور داسن شناکا نے 18 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے تین اور محمد عمران نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ صائم ایوب، رضا اللہ اور شاداب خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔اس کامیابی کے بعد پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔