لاہور ( سپورٹس ڈیسک)فیفا نے مردوں کی فٹبال کی نئی عالمی رینکنگ جاری کردی، جس میں پاکستان نے ایک درجہ بہتری کے ساتھ 197ویں پوزیشن حاصل کرلی۔عالمی چیمپئن اسپین بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے، جبکہ ارجنٹائن دوسرے، فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر ہیں۔ پرتگال دو درجے ترقی کرکے پانچویں پوزیشن پر آگیا، جبکہ برازیل ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلا گیا۔ مراکش ساتویں پوزیشن پر موجود ہے۔سوئٹزرلینڈ نے دو درجے بہتری کے بعد 12ویں پوزیشن حاصل کی، جرمنی 13ویں اور کروشیا 14ویں نمبر پر ہیں۔ یونان پانچ درجے ترقی کے ساتھ 41ویں پوزیشن پر پہنچ گیا۔ٹاپ 50 میں مالی اور جنوبی افریقا نے بھی نمایاں بہتری حاصل کی اور دونوں ٹیمیں چھ، چھ درجے اوپر آکر بالترتیب 47ویں اور 48ویں نمبر پر پہنچ گئیں۔