لاہور( سپورٹس ڈیسک) ایشین گیمز میں شرکت کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم جاپان روانہ ہوگئی۔ قومی ٹیم 28 ستمبر کو کوارٹر فائنل مرحلے سے ٹورنامنٹ کا آغاز کرے گی۔کپتان صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ ایشین گیمز میں کسی قسم کا دباؤ نہیں، بھارت سمیت ہر ٹیم کے خلاف بھرپور توجہ کے ساتھ کھیلیں گے۔ کوشش ہوگی کہ ہر میچ میں کامیابی حاصل کریں، پورا ٹورنامنٹ ہمارے لیے اہم ہے اور بہترین کھیل پیش کریں گے۔