تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

قومی کرکٹر عبداللہ فضل کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بحالیِ صحت کا عمل شروع

قومی کرکٹر عبداللہ فضل کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بحالیِ صحت کا عمل شروع

لاہور ( سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹر عبداللہ فضل نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بحالیِ صحت کا عمل شروع کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق عبداللہ فضل نے دو روز قبل نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کیا، جہاں وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے طبی عملے اور اکیڈمی کے کوچز کی نگرانی میں بحالیِ صحت کی مشقیں کررہے ہیں۔عبداللہ فضل ہلکی پھلکی بیٹنگ کے ساتھ پیڈل کھیل میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے قبل عبداللہ فضل کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے، جس کے باعث وہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے۔