تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

پاکستان کرکٹ کی ساکھ میدان میں کامیابی سے بحال ہوگی:محمد یوسف

پاکستان کرکٹ کی ساکھ میدان میں کامیابی سے بحال ہوگی:محمد یوسف

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ کی ساکھ بحال کرنے کا واحد راستہ میدان میں کارکردگی اور کامیابی ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں میں شکست کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر اپنے بیان میں محمد یوسف نے کہا کہ کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کو واپس بلانے کا معاملہ صرف کارکردگی تک محدود نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ظہیر عباس، جاوید میانداد، انضمام الحق یا سعید انور جیسے لیجنڈز کو متبادل کے طور پر نہیں بھیج رہے، یہ سب پاکستان کرکٹ میں اختلافات، اندرونی خلفشار اور تنازعات کی عکاسی کرتا ہے۔محمد یوسف کا کہنا تھا کہ مسلسل فتوحات اور مثبت نتائج ہی شور ختم کرسکتے ہیں۔ 1992 کے ورلڈ کپ کے بعد سے پاکستان کرکٹ میں عدم استحکام بار بار دہرایا جارہا ہے اور ان معاملات کی وجہ سے کھیل سے توجہ ہٹ گئی ہے۔سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کو میدان پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے، بورڈ روم پر نہیں۔ مسلسل فتوحات اور مثبت نتائج ہی شور ختم کرسکتے ہیں، جبکہ پاکستان کرکٹ کی ساکھ بحال کرنے کا واحد راستہ میدان میں کارکردگی اور کامیابی ہے۔