تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ، پاکستان کی بنگلادیش کے خلاف شاندار فتح

سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ، پاکستان کی بنگلادیش کے خلاف شاندار فتح

اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک) پاکستان نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ میں اپنی دوسری کامیابی حاصل کرتے ہوئے بنگلادیش کو مسلسل تین سیٹس میں شکست دے دی۔اسلام آباد میں جاری ایونٹ کے دوسرے میچ میں میزبان قومی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلادیشی ٹیم کو مقابلے میں حاوی ہونے کا کوئی موقع نہ دیا۔پاکستان نے تینوں اسٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کی، قومی ٹیم کی فتح کا اسکور 25-22، 25-17 اور 25-16 رہا۔ اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے ٹورنامنٹ میں اپنی دوسری فتح حاصل کر لی۔چیمپئن شپ کے دوسرے روز کھیلے گئے دیگر مقابلوں میں سری لنکا نے نیپال جبکہ ازبکستان نے قازقستان کو شکست دی۔ دونوں میچز کا فیصلہ پانچ، پانچ سیٹس کے سخت مقابلے کے بعد ہوا۔سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں جاری ہے، جو 29 جولائی تک جاری رہے گی۔