راولپنڈی ( سپورٹس ڈیسک)پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے کرکٹ ٹرائی سیریز کا آغاز اتوار 18 اکتوبر سے ہوگا۔ افتتاحی میچ میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔شیڈول کے مطابق یہ سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ 20 اکتوبر کو پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ٹرائی سیریز کے تمام میچز راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے، جبکہ فائنل مقابلہ 31 اکتوبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔