لاہور( سپورٹس ڈیسک) پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان سہ ملکی ایک روزہ سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا، جس کے مطابق مقابلے 18 اکتوبر سے یکم نومبر تک کرانے کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق سیریز کا پہلا مرحلہ راولپنڈی میں ہوگا، جہاں 18، 20 اور 22 اکتوبر کو میچز کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔مجوزہ پروگرام کے مطابق دوسرا مرحلہ لاہور میں ہوگا اور 25، 27 اور 29 اکتوبر کو مقابلے کھیلے جائیں گے، جبکہ فائنل یکم نومبر کو لاہور میں کرانے کی تجویز ہے۔سیریز میں میزبان پاکستان کے ساتھ انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ تاہم حتمی شیڈول تینوں کرکٹ بورڈز کی باہمی مشاورت کے بعد طے کیا جائے گا، جس کے بعد باضابطہ اعلان متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق سری لنکن ٹیم دورہ پاکستان کے دوران دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے گی۔ ان مقابلوں کے وینیوز اور تاریخوں کے حوالے سے متعلقہ حکام کے درمیان مشاورت جاری ہے۔حتمی پروگرام تینوں کرکٹ بورڈز کی منظوری کے بعد جاری کیا جائے گا۔