تازہ ترین
دھاندلی کی باریک وارداتوں کی ماہر پیپلز پارٹی خود دھاندلی کا شور مچا رہی ہے: مریم نواز آزاد کشمیر کو کسی صورت مقبوضہ کشمیر نہیں بننے دیا جائے گا: بلاول بھٹو زرداری آزاد کشمیر احتجاج کے پیچھے بھارتی سرپرستی رکھنے والے عناصر موجود ہیں: خواجہ آصف راولاکوٹ میں مسلح عناصر کے خلاف سکیورٹی آپریشن جاری جاپان زلزلہ، ہلاکتیں 13 تک پہنچ گئیں، امدادی کارروائیاں جاری نیتن یاہو کے دورہ امریکا پر واشنگٹن میں احتجاج جنگ اور پابندیوں کے باوجود ایرانی معیشت برقرار ٹرمپ کا نیتن یاہو پر تنقید، جنگ میں الجھانے کا الزام نئے مالی سال کیلئے دیت کی رقم ایک کروڑ 93 لاکھ روپے مقرر عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 2 ڈالر سے زائد بڑھ گئیں آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر قابو پانے کیلئے گندم درآمد کرنے کا فیصلہ ایک کروڑ ایرانی ریال کے نوٹوں کا پیکٹ تقریباً 4 ہزار 500 سے 5 ہزار پاکستانی روپے میں دستیاب شاہد آفریدی کراچی کے حالات پر تشویش میں مبتلا فاطمہ ثناء دی ہنڈریڈ کھیلنے انگلینڈ روانہ بھارتی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ریان ٹن ڈوشیٹے مستعفی پاکستان فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا آسیان کپ میں میدان میں اترے گی
پاکستان خبر

پاکستان فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا آسیان کپ میں میدان میں اترے گی

پاکستان فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا آسیان کپ میں میدان میں اترے گی

لاہور( سپورٹس ڈیسک) پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے قومی مردوں کی فٹبال ٹیم کی رواں سال ہونے والے افتتاحی فیفا آسیان کپ میں شرکت کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے، جو پاکستان فٹبال کے لیے ایک تاریخی موقع قرار دیا جا رہا ہے۔پی ایف ایف کے مطابق قومی مینز فٹبال ٹیم پہلی مرتبہ کسی فیفا ایونٹ میں شرکت کرے گی، جہاں اسے عالمی سطح کی مضبوط ٹیموں کے خلاف کھیلنے کا موقع ملے گا۔فیفا آسیان کپ رواں سال ستمبر اور اکتوبر میں انڈونیشیا میں منعقد ہوگا۔ پاکستان اس ٹورنامنٹ کے ٹاپ ٹائر میں شامل ہوگا، جہاں اس کا مقابلہ بھارت، ملائیشیا، سنگاپور، انڈونیشیا، فلپائن اور تھائی لینڈ جیسی ٹیموں سے متوقع ہے۔پاکستان ان تین ممالک میں شامل ہے جنہیں خصوصی دعوت پر اس ایونٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔پی ایف ایف کے صدر سید محسن گیلانی نے کہا کہ قومی ویمنز ٹیم کی فیفا سیریز میں شرکت کے بعد اب مردوں کی ٹیم بھی اپنے پہلے فیفا ایونٹ میں حصہ لے گی، جو پاکستان فٹبال کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ قومی ٹیم کو مضبوط حریفوں کے خلاف صلاحیتوں کے اظہار اور عالمی سطح پر تجربہ حاصل کرنے کا بہترین موقع فراہم کرے گا۔واضح رہے کہ پاکستان کی فیفا آسیان کپ میں شرکت کی خبر سب سے پہلے 13 جون کو سامنے آئی تھی، جس کی اب پاکستان فٹبال فیڈریشن نے باضابطہ طور پر تصدیق کر دی ہے۔