لاہور ( سپورٹس ڈیسک)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی نے تصدیق کی ہے کہ قومی ہاکی ٹیم نے نومبر میں منعقد ہونے والے سلطان ازلان شاہ کپ میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے۔محی الدین وانی کے مطابق اس ٹورنامنٹ میں شرکت سے پاکستانی کھلاڑیوں کو عالمی ٹیموں کے خلاف کھیلنے اور بین الاقوامی سطح پر تجربہ حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی انڈر 21 ہاکی ٹیم پہلے ہی سلطان آف جوہر کپ میں شرکت کے لیے ملائیشیا میں موجود ہے۔ اس ٹورنامنٹ سے نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی تجربہ حاصل ہوگا اور ان کی صلاحیتوں کو جانچنے میں بھی مدد ملے گی۔