تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

نیشنل کنیکٹیوٹی پلان تیار، انٹرنیٹ رفتار اور فائیو جی توسیع پر حکومت کا بڑا منصوبہ

نیشنل کنیکٹیوٹی پلان تیار، انٹرنیٹ رفتار اور فائیو جی توسیع پر حکومت کا بڑا منصوبہ

اسلام آباد( ویب ڈیسک) حکومت نے ملک میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ اور انٹرنیٹ سہولیات کو جدید بنانے کے لیے نیشنل کنیکٹیوٹی پلان پر کام تیز کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر وزارتِ آئی ٹی تمام متعلقہ اداروں سے مشاورت کے بعد اس منصوبے کو جلد حتمی شکل دے گی۔ منصوبے میں ٹیلی کام شعبے سے متعلق قانونی اصلاحات، نئی پالیسیاں اور کمپنیوں کی ذمہ داریوں کا واضح تعین شامل ہوگا۔نیشنل کنیکٹیوٹی پلان کے تحت فائیو جی ٹیکنالوجی کے فروغ اور فائبر انٹرنیٹ نیٹ ورک کی توسیع کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔ حکومت کا مقصد فری لانسرز، آئی ٹی ماہرین اور عام صارفین کو کم قیمت پر تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کرنا ہے۔منصوبے میں چھوٹے شہروں، دیہی علاقوں اور دور دراز مقامات تک تیز رفتار انٹرنیٹ کی رسائی یقینی بنانے کے اقدامات بھی شامل ہیں۔ سرکاری دفاتر، تعلیمی اداروں اور صحت کے مراکز میں فکسڈ براڈ بینڈ سہولت فراہم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ذرائع کے مطابق دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کے لیے ٹیکس میں ریلیف دینے کی تجویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ حکومت نے فکسڈ براڈ بینڈ کی اوسط رفتار 30 ایم بی پی ایس سے بڑھا کر 85 ایم بی پی ایس تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔حکومت کا منصوبہ ہے کہ پاکستان کو براڈ بینڈ کارکردگی کے لحاظ سے دنیا کے 50 بہترین ممالک میں شامل کیا جائے، جبکہ موجودہ درجہ بندی میں پاکستان 92ویں نمبر پر ہے۔منصوبے کے تحت آئندہ تین برسوں میں موبائل ٹاورز کی فائبرائزیشن 16 فیصد سے بڑھا کر 60 فیصد کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ فائبر نیٹ ورک کی تنصیب کے اخراجات کم کرنے، فیس ختم کرنے اور تمام ضروری منظوریوں کے لیے ون ونڈو نظام متعارف کرانے کی تجاویز بھی شامل ہیں۔