لاہور ( سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، سلو اوور ریٹ پر قومی ٹیم کو بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔آئی سی سی کے مطابق ایجبسٹن ٹیسٹ میں مقررہ وقت کے دوران 11 اوورز کم کرانے پر پاکستان ٹیم پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔سلو اوور ریٹ کی پاداش میں پاکستان کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 11 پوائنٹس بھی منہا کرلیے گئے، جس کے بعد قومی ٹیم کے صرف 5 پوائنٹس باقی رہ گئے ہیں۔قومی ٹیم اس وقت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی درجہ بندی میں آخری نمبر پر موجود ہے۔قوانین کے مطابق مقررہ وقت میں ہر کم کرائے گئے اوور پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔