تازہ ترین
لوئر دیر: پولیس کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک پاکستان اور ایران کا سکیورٹی و تعاون بڑھانے پر اتفاق صدر زرداری کا خواتین سفارت کاروں کی خدمات کو خراجِ تحسین آصفہ بھٹو کا خواتین سفارت کاروں کی خدمات کو خراجِ تحسین آبنائے ہرمز: پھنسے ملاحوں اور جہازوں کے انخلا کے لیے بڑا بحری آپریشن شروع امریکی کانگریس کی جنگی اختیارات سے متعلق قرارداد منظور، صدر کو فوجی واپسی کی ہدایت ٹرمپ کا سینیٹ پر شدید ردعمل، ایران سے متعلق ووٹ کو بے معنی قرار دے دیا اسرائیلی وزیر کا بیان: ایران کے خلاف اکیلے کارروائی کا امکان ظاہر آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال، عالمی منڈی میں تیل سستا خیبرپختونخوا میں سیف سٹی منصوبے کی اضلاع تک توسیع کا فیصلہ یکم جولائی سے گاڑیوں پر ٹیکسز میں بڑی تبدیلیاں، نئی شرطیں نافذ حکومت کا جامشورو پاور پلانٹ کو تھر کول پر منتقل کرنے کا فیصلہ سابق کرکٹر شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے ورلڈ کپ 2026: امریکہ نے ایرانی ٹیم کے سفری قوانین میں نرمی کر دی فیفا ورلڈ کپ 2026: کروشیا نے پاناما کو شکست دے دی ایف آئی ایچ کی پاکستان کے غلط جھنڈے کی نمائش پر باضابطہ معذرت
پاکستان خبر

عماد بت کی قیادت میں قومی ہاکی ٹیم مصر پہنچ گئی، ہاکی ورلڈکپ کوالیفائر کا آغاز

عماد بت کی قیادت میں قومی ہاکی ٹیم مصر پہنچ گئی، ہاکی ورلڈکپ کوالیفائر کا آغاز

اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک)قومی ہاکی ٹیم پاکستان ہاکی ٹیم عماد بت کی قیادت میں ہاکی ورلڈکپ کوالیفائر میں شرکت کے لیے مصر پہنچ گئی۔ ٹیم براستہ ریاض اور قاہرہ کوالیفائر کے میزبان شہر پہنچی، جہاں قاہرہ ایئرپورٹ پر پاکستانی سفیر ڈاکٹر طلحہ نے کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا اور گلدستہ پیش کیا۔پاکستانی ٹیم گروپ بی میں ملائیشیا، چین اور آسٹریا کے ساتھ شامل ہے۔ پہلا میچ یکم مارچ کو چین کے خلاف، دوسرا میچ 2 مارچ کو ملائیشیا کے خلاف اور تیسرا میچ 4 مارچ کو آسٹریا کے خلاف ہوگا۔ گروپ اے میں انگلینڈ، جاپان، مصر اور امریکا شامل ہیں، اور ہر گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔ہیڈ کوچ خواجہ جنید کے مطابق تمام کھلاڑی بہترین پرفارمنس دینے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدید ہاکی میں کوئی بھی ٹیم آسان نہیں، ہر میچ بہت اہم ہے، اور پہلا ہدف سیمی فائنل میں رسائی پانا ہے، جس کے بعد ٹیم ٹائٹل جیتنے کے لیے بھرپور کوشش کرے گی۔