تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پاکستان مستقبل کی ڈیجیٹل معیشت کے لیے تیار ہے، بلال بن ثاقب

پاکستان مستقبل کی ڈیجیٹل معیشت کے لیے تیار ہے، بلال بن ثاقب

ہانگ کانگ( کامرس ڈیسک) وزیرِ مملکت اور پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ پاکستان جدید ٹیکنالوجی اور مستقبل کی ڈیجیٹل معیشت کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے لیے تیار ہے۔ہانگ کانگ میں بٹ کوائن ایشیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان جدید مالیاتی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ہونے والی تبدیلیوں کو سمجھنے اور اپنی استعداد بڑھانے کے لیے تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔بلال بن ثاقب کے مطابق پاکستان نے چھ ماہ سے بھی کم عرصے میں ورچوئل اثاثہ جات کے لیے ضابطہ کار نظام قائم کیا، جس پر مختص بجٹ کا صرف 8 فیصد خرچ ہوا۔انہوں نے بتایا کہ نئے نظام کی تشکیل اور اسے فعال کرنے پر تقریباً 2 لاکھ ڈالر لاگت آئی، جبکہ منظور شدہ بجٹ کا تقریباً 92 فیصد خرچ نہیں کیا گیا۔وزیرِ مملکت نے واضح کیا کہ پاکستان کا بٹ کوائن اسٹریٹجک ذخیرے کا مقصد بڑی مقدار میں بٹ کوائن خریدنا نہیں، بلکہ ملک کو مستقبل کے مالیاتی نظام اور نئی معاشی حقیقتوں کے لیے تیار کرنا ہے۔