تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

آئی ٹی یو انڈیکس 2026 میں پاکستان کی نمایاں بہتری، ڈیجیٹل ترقی میں 20 فیصد اضافہ

آئی ٹی یو انڈیکس 2026 میں پاکستان کی نمایاں بہتری، ڈیجیٹل ترقی میں 20 فیصد اضافہ

اسلام آباد( ویب ڈیسک) پاکستان نے آئی ٹی یو آئی سی ٹی ڈیولپمنٹ انڈیکس 2026 میں نمایاں پیش رفت حاصل کرتے ہوئے اپنی ڈیجیٹل کارکردگی میں واضح بہتری دکھائی ہے، جہاں ملک کا مجموعی اسکور 56.4 سے بڑھ کر 67.7 تک پہنچ گیا ہے، جو تقریباً 20 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔رپورٹ کے مطابق کنیکٹیویٹی کے شعبے میں پاکستان نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے 22.8 پوائنٹس کا اضافہ حاصل کیا، جس کے بعد میننگ فل کنیکٹیویٹی اسکور 79 تک جا پہنچا ہے۔ اسی طرح ملک کی عالمی درجہ بندی میں بھی تقریباً 27 درجے بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔ماہرین کے مطابق آئی ٹی یو انڈیکس میں یہ بہتری پاکستان کے ڈیجیٹل سفر میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے اور اس سے ملک میں ٹیکنالوجی کے شعبے کی ترقی کی رفتار کا اندازہ ہوتا ہے۔وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے اس پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے کو خصوصی ترجیح دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بہتر کنیکٹیویٹی کے باعث نوجوانوں، طلبہ، فری لانسرز اور کاروباری طبقے کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے، جبکہ حکومت ملک بھر میں سستی، معیاری اور قابلِ اعتماد ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔وفاقی وزیر کے مطابق اس انڈیکس میں بہتری نہ صرف ملکی ڈیجیٹل ترقی کی عکاس ہے بلکہ یہ غیر ملکی سرمایہ کاروں اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لیے بھی ایک مثبت اور حوصلہ افزا پیغام ہے۔