تازہ ترین
وزیراعظم کی عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت سمر انٹرن شپ؛ ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ سے خصوصی نشست بھارتی آپریشن سندور کی ڈاکومینٹری حقائق کے منافی ہے: آئی ایس پی آر بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشتگرد ہلاک طالبان حکومت کیخلاف 24 شہروں میں احتجاج، خواتین کے حقوق کا مطالبہ امریکا ایران کشیدگی میں اضافہ، ٹرمپ کا تہران سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ میلانیا ٹرمپ کی محدود عوامی سرگرمیاں، نئی بحث چھڑ گئی آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بدستور شدید متاثر امریکی تیل کے اسٹریٹجک ذخائر 44 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے پی ٹی وی کیلئے 13 ارب روپے کی اضافی گرانٹ منظور اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، 100 انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار 602 پوائنٹس پر پہنچ گیا سندھ میں گیس کا اہم ذخیرہ دریافت، نئی ایکسپلوریشن راہ کھل گئی بجلی صارفین پر 41 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے 4 فاسٹ بولرز کھلانے پر غور انگلینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ، بابر اعظم کی شرکت میڈیکل کلیئرنس سے مشروط رونالڈو اور جارجینا کی گھر میں سادہ شادی، بڑی تقریب بعد میں ہوگی
پاکستان خبر

پاکستان اور ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

ٹرینیڈاڈ( سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی، تقریب میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی۔پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی۔دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 25 جولائی سے برائن لارا اکیڈمی میں شروع ہوگا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 2 اگست سے کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر رکھا ہے، جس میں لیفٹ آرم اسپنر جوشوا بشپ کو پہلی بار شامل کیا گیا ہے۔سیریز میں دونوں ٹیمیں کامیابی کے حصول کے لیے میدان میں اتریں گی، جہاں شائقین کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کی توقع ہے۔