ابوظبی( سپورٹس ڈیسک) ورلڈ جوجِٹسو چیمپئن شپ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو طلائی اور ایک کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا۔ابوظبی میں جاری عالمی مقابلوں کی ماسٹرز کیٹیگری میں پاکستان نے پہلی بار شرکت کی اور اپنے پہلے ہی ایونٹ میں تاریخی کامیابی حاصل کی۔قومی کھلاڑیوں سابق ایشین چیمپئن ابو ہریرہ اور محمد عمار نے ماسٹرز کیٹیگری کے ڈیو اور ڈیو شو مقابلوں میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے گولڈ میڈلز جیتے۔اس کے علاوہ محمد یوسف اور محمد عمر نے انڈر 21 ڈیو کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ دونوں کھلاڑی آج انڈر 21 ڈیو شو کیٹیگری میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔پاکستان جوجِٹسو فیڈریشن کے چیئرمین خلیل احمد خان نے قومی ایتھلیٹس کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا۔
ابوظبی جوجِٹسو چیمپئن شپ، پاکستان نے 2 طلائی اور ایک کانسی کا تمغہ جیت لیا
واپس خبروں پر
Category:
کھیل