لاہور ( سپورٹس ڈیسک) جاپان میں جاری 20ویں ایشین گیمز میں پاکستان نے پانچواں میڈل حاصل کرلیا۔جاپان کے شہر ایچی ناگویا میں جاری ایشین گیمز 2026 کے ای اسپورٹس کے پب جی موبائل ایونٹ میں پاکستان کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کرکے برانز میڈل اپنے نام کرلیا۔اس سے قبل پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس، ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ اور اسکواش میں 4 برانز میڈلز جیت چکا ہے۔پاکستان کی مینز کرکٹ اور ہاکی ٹیمیں بھی سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں، جس کے بعد ملک کیلئے مزید 2 میڈلز یقینی ہوگئے ہیں۔