تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

ایشین گیمز میں پاکستان کو پہلا تمغہ، عاصم خان نے کانسی جیت لیا

ایشین گیمز میں پاکستان کو پہلا تمغہ، عاصم خان نے کانسی جیت لیا

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)ایشین گیمز 2026 میں پاکستان نے اپنا پہلا تمغہ حاصل کرلیا، کراچی سے تعلق رکھنے والے عاصم خان نے مکسڈ مارشل آرٹس میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔عاصم خان کو سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم مقابلے کے قواعد کے تحت وہ کانسی کے تمغے کے حقدار قرار پائے۔ ان کی تمغہ تقریب کل ہوگی جبکہ عاصم خان بدھ کو کراچی واپس پہنچیں گے۔گیمز میں ٹیم لیڈر دلاور خان نے کہا کہ عاصم خان نے پاکستان کیلئے تمغوں کا آغاز کردیا ہے اور امید ہے کہ دیگر مقابلوں میں بھی قومی کھلاڑی مزید تمغے حاصل کریں گے۔ ان کے مطابق عاصم خان کا یہ ایشین گیمز میں پہلا تمغہ ہے، جبکہ وہ اس سے قبل عالمی کانسی اور ایشیائی چاندی کا تمغہ بھی جیت چکے ہیں۔دوسری جانب دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی متاثر کن نہ رہی۔ پچاس میٹر آزادانہ تیراکی میں حمزہ آصف اپنی ہیٹ میں دوسرے نمبر پر رہے، تاہم مجموعی درجہ بندی میں 30ویں پوزیشن حاصل کی۔مکسڈ ٹرائی تھلون میں پاکستانی ٹیم آخری نمبر پر رہی اور مقررہ وقت میں ایونٹ مکمل نہ ہونے کے باعث نتیجہ ’’این ڈی ایف‘‘ قرار دیا گیا۔ سافٹ ٹینس مکسڈ ڈبلز میں پاکستان کو چائنیز تائی پے، کوریا اور فلپائن کے ہاتھوں شکست ہوئی، جبکہ ٹیبل ٹینس خواتین کے گروپ مقابلے میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو ہرا دیا۔