تازہ ترین
وزیر دفاعی پیداوار کی وزیراعظم سے ملاقات، مکہ معاہدے پر مبارکباد 79واں جشنِ آزادی، تجدیدِ عہدِ وفا کا شاندار ٹیزر جاری لاہور میٹرو بس سروس بند ہونے کا خطرہ ٹل گیا شمالی وزیرستان میں رات کی نقل و حرکت پر پابندی عائد ترکی پارلیمنٹ کا پی کے کے جنگجوؤں کو جزوی معافی کا قانون منظور آبنائے ہرمز محفوظ بنانے کیلئے امریکی حملے، ناکہ بندی روکنا ہوگی: عراقچی ریاض ایئر کی ڈھاکہ کیلئے براہِ راست پروازیں شروع ٹرمپ کا ایران سے جنگی نقصانات کا معاوضہ لینے کا اعلان بلوچستان سیلاب متاثرین کی رہائشی امداد کا فنڈ منتقل کرنے پر ورلڈ بینک برہم پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 1000 پوائنٹس گر گیا حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹرز میں مذاکرات ناکام، ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ ایران امریکا کشیدگی، عالمی فضائی صنعت شدید بحران کا شکار ون ڈے ورلڈکپ 2027 میں 14 ٹیمیں شریک ہوں گی کراچی کی حالت دیکھ کر بہت شرمندگی ہوتی ہے: شاہد آفریدی شان مسعود کی انگلی زخمی، پریکٹس میچ میں شرکت مشکوک ربادا وسیم اکرم کی 1992ء کی کارکردگی کے معترف
پاکستان خبر

پاکستان ویمن ٹیم سری لنکا سے ٹی 20 سیریز بھی ہار گئی

پاکستان ویمن ٹیم سری لنکا سے ٹی 20 سیریز بھی ہار گئی

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کو دورہ سری لنکا میں ون ڈے سیریز کے بعد ٹی 20 سیریز میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز کے خلاف کامیابی حاصل کرنے والی قومی ٹیم نے فاطمہ ثنا کی قیادت میں تین میچوں کی ون ڈے سیریز 1-2 سے گنوائی، جبکہ منیبہ علی کی کپتانی میں کھیلی جانے والی ٹی 20 سیریز میں بھی پاکستان کو 2-1 سے شکست ہوئی۔دمبولہ میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ٹی 20 میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز تک محدود رکھا۔جواب میں قومی ٹیم نے 19ویں اوور کی دوسری گیند پر 6 وکٹوں کے نقصان سے 115 رنز بنا کر میچ 4 وکٹوں سے اپنے نام کر لیا، تاہم یہ کامیابی سیریز کے مجموعی نتیجے کو تبدیل نہ کر سکی اور سری لنکا نے سیریز 2-1 سے جیت لی۔