تازہ ترین
پاکستان سعودی دفاعی تعاون جاری، معاہدے پر عمل میں وقت لگے گا اسحاق ڈار کی حاقان فیدان سے گفتگو، فلسطین پر اتفاق بلوچستان میں 25 لیڈی میڈیکل افسران ملازمت سے برطرف جنگ ستمبر، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی فوج پسپا یمنی سفیر کا ایران پر حوثیوں کو استعمال کرنے کا الزام پاکستان کا ایران سے حوثیوں کے حملے رکوانے کا مطالبہ ایران جنگ 2029 تک جاری رہنے کا خدشہ، امریکی میڈیا حوثیوں نے بحیرہ احمر کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ کرلیا وزیراعظم نے آٹو پالیسی 2026 کی منظوری دے دی اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس 170 ہزار کی سطح سے نیچے صرف ستمبر میں پٹرول 28 اور ڈیزل 22 روپے فی لٹر مہنگا ہوا: رپورٹ امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوگیا این سی سی آئی اے نے امام الحق اور رضوان کو طلب کرلیا فیفا آسیان کپ، پاکستان گروپ بی میں تھائی لینڈ سے مقابلہ کرے گا سابق پاکستانی آل راؤنڈر انور علی کو امریکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر سیف گیمز کی میزبانی، کھیلوں کے مراکز کیلئے 5.7 ارب منظور
پاکستان خبر

پاکستان ویمن ٹیم سری لنکا دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی

پاکستان ویمن ٹیم سری لنکا دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی

لاہور( سپورٹس ڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم سری لنکا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد دبئی کے راستے وطن واپس پہنچ گئی۔قومی ٹیم کے کھلاڑی تین مختلف گروپس کی صورت میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد پہنچے۔دورہ سری لنکا کے دوران پاکستان ویمن ٹیم کو مشکلات کا سامنا رہا، جہاں میزبان ٹیم نے ون ڈے انٹرنیشنل اور تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز دونوں 2-1 سے اپنے نام کیں۔ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ تھی، جبکہ سیریز کے اختتام کے بعد قومی کپتان فاطمہ ثنا انگلینڈ میں جاری دی ہنڈریڈ لیگ میں شرکت کے لیے روانہ ہوگئی تھیں۔فاطمہ ثنا کی غیر موجودگی میں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں منیبہ علی صدیقی نے ٹیم کی قیادت کی، تاہم قومی ٹیم سیریز جیتنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔