تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

پاکستانی فنکاروں کا اردن میں فلاحی مشن، فلسطینی بچوں اور خاندانوں سے ملاقاتیں

پاکستانی فنکاروں کا اردن میں فلاحی مشن، فلسطینی بچوں اور خاندانوں سے ملاقاتیں

کراچی( شو بز ڈیسک)پاکستان کے معروف شوبز فنکاروں نے اردن میں پانچ روزہ فلاحی مشن کے دوران فلسطینی خاندانوں کی مدد کی اور زیرِ علاج زخمی فلسطینی بچوں اور ان کے اہلِ خانہ سے ملاقاتیں کیں۔اس مشن میں جاوید شیخ، صبا حمید، شگفتہ اعجاز، خالد انعم، کبریٰ خان، گوہر رشید، احمد علی اکبر، علی خان اور نبیل ظفر سمیت متعدد فنکاروں نے شرکت کی۔برطانیہ میں رجسٹرڈ فلاحی تنظیم ایس کے ٹی ویلفیئر کے تعاون سے 29 ستمبر سے 3 اکتوبر تک جاری رہنے والی امدادی سرگرمیوں کے دوران فنکاروں نے غزہ سے بے گھر ہونے والے 500 سے زائد خاندانوں میں راشن تقسیم کیا۔فنکاروں نے اردن میں زیرِ علاج فلسطینی بچوں اور ان کے اہلِ خانہ سے ملاقات کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔ اداکار خالد انعم کے مطابق ان خاندانوں میں جنگ کے دوران زخمی ہونے والے بچوں کے علاوہ کینسر اور دل کی بیماریوں میں مبتلا بچے بھی شامل تھے۔فلاحی تنظیم نے زیرِ علاج بچوں کے لیے کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں اور کھانے کا خصوصی انتظام بھی کیا۔ فنکاروں نے اپنے اس فلاحی مشن کے دوران امدادی سرگرمیوں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں۔