ابوظہبی ( سپورٹس ڈیسک) ابوظہبی ٹی 10 لیگ میں منتخب ہونے والے پاکستانی کرکٹرز کو تاحال پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے عدم اعتراض سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیے جاسکے، جس کے باعث کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق فرنچائزز نے قومی کھلاڑیوں سے رابطے شروع کردیے ہیں اور انہیں جلد از جلد این او سی حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔لیگ میں فخر زمان، افتخار احمد، نسیم شاہ، فہیم اشرف، سفیان مقیم اور عباس آفریدی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ حسن نواز، علی رضا، اعظم خان، خواجہ نافع، عاکف جاوید اور سلمان ارشاد بھی مختلف ٹیموں کی نمائندگی کریں گے۔خوشدل شاہ اور حیدر علی بھی ایونٹ میں شرکت کرنے والے پاکستانی کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر مقررہ وقت تک کھلاڑیوں کو این او سی نہ ملے تو فرنچائزز ان کی جگہ متبادل کھلاڑیوں کو ٹیموں میں شامل کرسکتی ہیں۔واضح رہے کہ ابوظہبی ٹی 10 لیگ 7 سے 20 نومبر تک کھیلی جائے گی۔
ابوظہبی ٹی 10 لیگ، پاکستانی کرکٹرز تاحال پی سی بی کے این او سی کے منتظر
واپس خبروں پر
Category:
کھیل