تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پاکستانی فری لانسرز نے 1.76 ارب ڈالر کما کر نیا ریکارڈ قائم کردیا

پاکستانی فری لانسرز نے 1.76 ارب ڈالر کما کر نیا ریکارڈ قائم کردیا

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک)پاکستانی فری لانسرز نے ڈیجیٹل معیشت میں اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے مالی سال 2025-26 کے دوران ریکارڈ 1 ارب 76 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ کما لیا۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں فری لانسرز کی برآمدی آمدن میں 78 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اعداد و شمار کے مطابق صرف جون 2026 میں پاکستانی فری لانسرز نے 16 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی آمدن حاصل کی، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 69 فیصد زیادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024-25 میں فری لانسرز کی برآمدی آمدن 98 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہی، جبکہ مالی سال 2023-24 میں یہ آمدن 50 کروڑ 50 لاکھ ڈالر اور مالی سال 2022-23 میں 36 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔ماہرین کے مطابق فری لانسنگ شعبے میں تیزی سے ہونے والی ترقی پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے کی نشاندہی کرتی ہے۔