تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پاکستان کا بی پی او شعبہ ترقی کی راہ پر، آئی ٹی برآمدات میں اضافہ

پاکستان کا بی پی او شعبہ ترقی کی راہ پر، آئی ٹی برآمدات میں اضافہ

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک) پاکستان میں آئی ٹی اور ڈیجیٹل سروسز کے شعبے میں تیزی سے ترقی جاری ہے، جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔پاکستان کا بزنس پروسیس آؤٹ سورسنگ (بی پی او) شعبہ تیزی سے ترقی کرنے والی آئی ٹی برآمدی صنعتوں میں شامل ہو گیا ہے۔ مالی سال 2025-26 کے پہلے 11 ماہ کے دوران بی پی او اور کال سینٹرز کی برآمدی آمدنی 300 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تا مئی کے دوران کال سینٹرز کی برآمدات 269 ملین ڈالر سے بڑھ کر 322 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، جبکہ ایک سال کے دوران کال سینٹر برآمدات میں 19 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو عالمی طلب میں اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی نے کسٹمر سپورٹ آپریشنز کو مزید مؤثر بنا دیا ہے، جس کے باعث پاکستانی سروس فراہم کنندگان عالمی سطح پر زیادہ مسابقتی ہو رہے ہیں۔ اے آئی پر مبنی جدید حل خودکاری، تیز رفتار صارف خدمات اور ڈیٹا اینالیٹکس کے ذریعے آؤٹ سورسنگ صنعت میں نمایاں تبدیلی لا رہے ہیں۔پاکستان کے تقریباً 90 فیصد کال سینٹرز اور بی پی او کمپنیاں بیرون ملک صارفین کو خدمات فراہم کرکے زرمبادلہ کما رہی ہیں۔بہتر ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، پالیسی سپورٹ اور ہنرمند افرادی قوت کی ترقی سے بی پی او شعبہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بہتر ٹیکنالوجی، تربیت یافتہ افرادی قوت اور جدید ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے ذریعے پاکستان عالمی آئی ٹی معیشت میں اپنا مقام مضبوط کر رہا ہے۔