تازہ ترین
پاکستان سعودی دفاعی تعاون جاری، معاہدے پر عمل میں وقت لگے گا اسحاق ڈار کی حاقان فیدان سے گفتگو، فلسطین پر اتفاق بلوچستان میں 25 لیڈی میڈیکل افسران ملازمت سے برطرف جنگ ستمبر، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی فوج پسپا یمنی سفیر کا ایران پر حوثیوں کو استعمال کرنے کا الزام پاکستان کا ایران سے حوثیوں کے حملے رکوانے کا مطالبہ ایران جنگ 2029 تک جاری رہنے کا خدشہ، امریکی میڈیا حوثیوں نے بحیرہ احمر کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ کرلیا وزیراعظم نے آٹو پالیسی 2026 کی منظوری دے دی اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس 170 ہزار کی سطح سے نیچے صرف ستمبر میں پٹرول 28 اور ڈیزل 22 روپے فی لٹر مہنگا ہوا: رپورٹ امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوگیا این سی سی آئی اے نے امام الحق اور رضوان کو طلب کرلیا فیفا آسیان کپ، پاکستان گروپ بی میں تھائی لینڈ سے مقابلہ کرے گا سابق پاکستانی آل راؤنڈر انور علی کو امریکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر سیف گیمز کی میزبانی، کھیلوں کے مراکز کیلئے 5.7 ارب منظور
پاکستان خبر

توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا

توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) ملک کے توانائی شعبے کا مجموعی سرکلر ڈیٹ 5 ہزار 286 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گیس شعبے کا سرکلر ڈیٹ 3 ہزار 611 ارب روپے جبکہ بجلی شعبے کا ایک ہزار 675 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا، یوں مجموعی سرکلر ڈیٹ میں گیس شعبے کا حصہ بجلی کے شعبے سے نمایاں زیادہ ہے۔آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کا توانائی شعبہ بدستور مالی دباؤ کا شکار ہے اور مالی استحکام کے لیے اصلاحات تیز کرنا ضروری ہے۔عالمی مالیاتی ادارے نے سرکلر ڈیٹ پر قابو پانے کے لیے بروقت ٹیرف ایڈجسٹمنٹ اور توانائی شعبے کے نقصانات میں کمی پر زور دیا ہے۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ بجلی شعبے میں سرکلر ڈیٹ کے بہاؤ کو کم کرنا پاکستان کے لیے اہم چیلنج ہے، جبکہ گیس شعبے میں لاگت کے مطابق ٹیرف ایڈجسٹمنٹ جاری رکھنا بھی ضروری ہے۔عالمی مالیاتی فنڈ کے مطابق توانائی شعبے کی کمزوریاں پاکستان کے مالی استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال بجلی شعبے کے سرکلر ڈیٹ میں اضافے کی رفتار مزید کم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے، جبکہ اصلاحات کا مقصد نقصانات گھٹا کر بجلی اور گیس کے شعبوں کو مالی طور پر مستحکم بنانا ہے۔