تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد

پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک)عام شہری پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں شامل بھاری ٹیکسوں، لیوی اور مختلف مارجنز کے باعث شدید معاشی دباؤ کا شکار ہیں۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول پر صارفین سے مجموعی طور پر 130 روپے 75 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 122 روپے 47 پیسے ٹیکس اور مختلف مارجنز کی مد میں وصول کیے جا رہے ہیں۔ڈیزل کی بنیادی لاگت 245 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہے، جبکہ اس کی مقررہ مارکیٹ قیمت 368 روپے 29 پیسے ہے۔ دونوں قیمتوں کے درمیان 122 روپے 47 پیسے کا فرق لیوی، ٹیکس اور مختلف مارجنز پر مشتمل ہے۔حکومت نے چند روز قبل پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں بھی ایک روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا، جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز کا مارجن 8 روپے 64 پیسے سے بڑھ کر 9 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔