تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

پاکستان کی عالمی تصویر حقیقت سے مختلف ہے: ہارون شاہد

پاکستان کی عالمی تصویر حقیقت سے مختلف ہے: ہارون شاہد

 لاہور( شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکار اور گلوکار ہارون شاہد نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے بارے میں جو تاثر پیش کیا جاتا ہے وہ حقیقت سے مختلف ہے اور ملک کے بارے میں منفی تصور کو درست نہیں سمجھا جا سکتا۔ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان اور بھارت سے متعلق عالمی رائے پر اظہار خیال کیا اور کہا کہ بعض اوقات پاکستان کو ایسے ملک کے طور پر پیش کیا جاتا ہے جہاں ترقی اور وسائل کی کمی ہے، حالانکہ زمینی حقائق اس سے مختلف ہیں۔ہارون شاہد کے مطابق پاکستان میں انفراسٹرکچر، زرعی پیداوار اور شہری سہولیات موجود ہیں، اور ملک کو اس انداز میں دیکھنا درست نہیں جس طرح بعض بین الاقوامی میڈیا میں پیش کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت سے افراد پاکستان کے بارے میں منفی رائے رکھتے ہیں، تاہم اگر وہ خود آ کر حالات کا مشاہدہ کریں تو انہیں حقیقت مختلف نظر آئے گی۔