تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

تیل کی قیمتوں میں اضافے سے پاکستان کا درآمدی بل 16.86 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

تیل کی قیمتوں میں اضافے سے پاکستان کا درآمدی بل 16.86 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے سے پاکستان کا پیٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے اندازوں سے تجاوز کر گیا۔سرکاری دستاویزات کے مطابق مالی سال 2025-26 میں پاکستان کا تیل درآمدی بل 16 ارب 86 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا، جو آئی ایم ایف کے ابتدائی تخمینے سے ایک ارب 58 کروڑ ڈالر زیادہ ہے۔آئی ایم ایف نے مالی سال 2026-27 کے لیے پاکستان کی تیل درآمدات کا تخمینہ 16 ارب 31 کروڑ ڈالر لگایا ہے، تاہم عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث درآمدی اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق تیل کی بلند قیمتوں نے نہ صرف ملکی درآمدی بل بڑھایا بلکہ عوام کو بھی پیٹرول اور ڈیزل کی بلند ترین قیمتوں کا سامنا کرنا پڑا۔دستاویزات کے مطابق 30 جون کو ختم ہونے والے مالی سال 2025-26 کے دوران پاکستان کی تیل درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 5.76 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اقتصادی ماہرین کے مطابق عالمی توانائی بحران، خطے کی کشیدگی اور قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پاکستان کے بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ میں اضافے کی بڑی وجوہات میں شامل ہیں۔