تازہ ترین
لوئر دیر: پولیس کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک پاکستان اور ایران کا سکیورٹی و تعاون بڑھانے پر اتفاق صدر زرداری کا خواتین سفارت کاروں کی خدمات کو خراجِ تحسین آصفہ بھٹو کا خواتین سفارت کاروں کی خدمات کو خراجِ تحسین آبنائے ہرمز: پھنسے ملاحوں اور جہازوں کے انخلا کے لیے بڑا بحری آپریشن شروع امریکی کانگریس کی جنگی اختیارات سے متعلق قرارداد منظور، صدر کو فوجی واپسی کی ہدایت ٹرمپ کا سینیٹ پر شدید ردعمل، ایران سے متعلق ووٹ کو بے معنی قرار دے دیا اسرائیلی وزیر کا بیان: ایران کے خلاف اکیلے کارروائی کا امکان ظاہر آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال، عالمی منڈی میں تیل سستا خیبرپختونخوا میں سیف سٹی منصوبے کی اضلاع تک توسیع کا فیصلہ یکم جولائی سے گاڑیوں پر ٹیکسز میں بڑی تبدیلیاں، نئی شرطیں نافذ حکومت کا جامشورو پاور پلانٹ کو تھر کول پر منتقل کرنے کا فیصلہ سابق کرکٹر شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے ورلڈ کپ 2026: امریکہ نے ایرانی ٹیم کے سفری قوانین میں نرمی کر دی فیفا ورلڈ کپ 2026: کروشیا نے پاناما کو شکست دے دی ایف آئی ایچ کی پاکستان کے غلط جھنڈے کی نمائش پر باضابطہ معذرت
پاکستان خبر

پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فیصلہ آج متوقع، بھارت میچ پر بڑا امکان

پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فیصلہ آج متوقع، بھارت میچ پر بڑا امکان

اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹیم کی آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت یا عدم شرکت سے متعلق حتمی فیصلہ آج متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی وزیر اعظم شہباز شریف سے مشاورت کے بعد آج اس معاملے پر حتمی اعلان کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے مکمل ٹورنامنٹ بائیکاٹ کے ساتھ ساتھ صرف بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کی تجویز بھی زیر غور رہی ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کر سکتی ہے۔یاد رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گزشتہ روز بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے بھارت میں میچ نہ کھیلنے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ بنگلادیش کا مؤقف اصولی ہے اور پی سی بی آئی سی سی کے دہرے معیار کو تسلیم نہیں کرتا۔