لاہور( ویب ڈیسک)بہت سے پاکستانیوں کے لیے یہ بات حیران کن ہوگی کہ دنیا کا پہلا کمپیوٹر وائرس پاکستان میں تیار کیا گیا تھا۔ یہ وائرس لاہور کے دو بھائیوں نے بنایا تھا اور اسے جدید کمپیوٹر وائرسز کی ابتدائی شکل قرار دیا جاتا ہے۔دنیا کا پہلا ذاتی کمپیوٹر بوٹ سیکٹر وائرس ’’برین‘‘ جنوری 1986 میں لاہور کے رہائشی بھائی باسط فاروق علوی اور امجد فاروق علوی نے تیار کیا۔دونوں بھائیوں نے یہ پروگرام اپنے تیار کردہ طبی سافٹ ویئر کی غیر قانونی نقل کو روکنے کے مقصد سے بنایا تھا۔ اس اعتبار سے ’’برین‘‘ کا مقصد کمپیوٹر کو نقصان پہنچانا نہیں بلکہ سافٹ ویئر کی نقل سے تحفظ فراہم کرنا تھا۔یہ وائرس 5.25 انچ کی فلاپی ڈسک کے ذریعے پھیلتا تھا اور سافٹ ویئر کی غیر مجاز نقول بنائے جانے کی صورت میں فعال ہوجاتا تھا۔ اس میں دونوں بھائیوں کی دکان کا پتا، فون نمبرز اور ایک پوشیدہ حقوقِ تصنیف کا پیغام بھی موجود تھا۔