تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

عثمان خواجہ کی کتاب میں بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے انکشافات سے کمنز بے فکر

عثمان خواجہ کی کتاب میں بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے انکشافات سے کمنز بے فکر

لاہور( سپورٹس ڈیسک)آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ انہیں سابق ساتھی کھلاڑی عثمان خواجہ کی آنے والی خودنوشت میں 2018 کے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل سے متعلق ممکنہ انکشافات کی کوئی فکر نہیں۔تفصیلات کے مطابق عثمان خواجہ نے حال ہی میں کمنز کو اپنی کتاب کی اشاعت کے بارے میں آگاہ کیا تھا، جو نومبر میں منظرعام پر آئے گی۔ آسٹریلیا جمعے سے ڈربن میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا آغاز کرے گا۔یہ 2018 میں کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوران سامنے آنے والے سینڈ پیپر گیٹ تنازع کے بعد آسٹریلوی ٹیم کا جنوبی افریقا میں پہلا ٹیسٹ دورہ ہے۔ اس اسکینڈل کے نتیجے میں اُس وقت کے کپتان اسٹیو اسمتھ، نائب کپتان ڈیوڈ وارنر اور بلے باز کیمرون بینکرافٹ کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔کیمرون بینکرافٹ کو گیند پر سینڈ پیپر رگڑتے ہوئے پکڑا گیا تھا، جبکہ اسٹیو اسمتھ نے بعد میں اعتراف کیا تھا کہ گیند کی حالت تبدیل کرنے کے منصوبے میں ٹیم کا قیادتی گروپ شامل تھا۔پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ اور نیتھن لائن مسلسل اس بات کی تردید کرتے رہے ہیں کہ انہیں گیند کی حالت تبدیل کرنے کے منصوبے کا پہلے سے علم تھا۔ چاروں بولرز نے 2021 میں مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اس معاملے کا علم ٹیلی ویژن اسکرین پر تصاویر دیکھنے کے بعد ہوا۔کمنز کے مطابق عثمان خواجہ نے چند ہفتے قبل انہیں فون کرکے اپنی کتاب کی اشاعت کے بارے میں بتایا تھا۔ آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ خواجہ کو اپنی کہانی بیان کرنے کا پورا حق حاصل ہے اور اس معاملے کی تحقیقات کے دوران تمام سوالات کے جواب پہلے ہی دیے جا چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلوی ٹیم ماضی سے آگے بڑھ چکی ہے اور اب ان کی توجہ کپتانی پر مرکوز ہے۔