تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

پی سی بی نے کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز کیلئے این او سی جاری کردیئے

پی سی بی نے کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز کیلئے این او سی جاری کردیئے

لاہور( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کو مختلف غیر ملکی لیگز میں شرکت کے لیے این او سی جاری کردیئے۔پی سی بی نے حسن نواز، حنین شاہ، نسیم شاہ، عثمان خان، معاذ صداقت، صاحبزادہ فرحان، سفیان مقیم اور شاداب خان کو کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں شرکت کی اجازت دے دی ہے۔ ان کھلاڑیوں کو 19 اگست سے 21 ستمبر تک این او سی دیے گئے ہیں۔اسپنر نعمان علی کو لنکا شائر کاؤنٹی کی جانب سے کھیلنے کے لیے 27 ستمبر تک اجازت ملی ہے، جبکہ وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کو 7 اگست سے 20 ستمبر تک سی پی ایل کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔مسٹری اسپنر عثمان طارق 8 اگست سے 18 ستمبر تک سی پی ایل میں ایکشن میں ہوں گے، جبکہ اسامہ میر کو 7 اگست سے 21 ستمبر تک لیگ میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔