تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے شخص کو 15 سال قید

گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے شخص کو 15 سال قید

نیویارک( شو بز ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ Taylor Swift کے کنسرٹ پر حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث ایک شخص کو عدالت نے 15 سال قید کی سزا سنا دی۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 21 سالہ آسٹرین شہری نے عدالت میں دہشت گردی سے متعلق الزامات کا اعتراف کر لیا۔ ملزم کو 2024 میں گلوکارہ کے کنسرٹ سے ایک روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔عدالتی کارروائی کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ ایک بڑے حملے کی منصوبہ بندی میں شامل تھا۔ رپورٹ کے مطابق اس کے ایک ساتھی نے بھی بعض علاقوں میں حملوں کی منصوبہ بندی سے متعلق الزامات تسلیم کیے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی کے باعث ممکنہ خطرے کو ٹال دیا گیا اور عوامی اجتماع کی سکیورٹی یقینی بنائی گئی۔عدالت نے جرم کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزم کو 15 سال قید کی سزا سنائی، جبکہ واقعے کی مزید تفصیلات اور دیگر ممکنہ روابط کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔